aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "اقبالیات اسد ملتانی" جعفر بلوچ کی مرتب کردہ ہے، اسد ملتانی علامہ اقبال کے شاگرد ہیں اور ان سے خصوصی تعلق رکھتے ہیں، کتاب کے شروع میں اسد ملتانی کا تعارف کرایا گیا ہے، ان کی شخصیت و کردار کی خوبیاں پیش کی گئی ہیں، ان کی شاعری اور صحافت کے معیار پر گفتگو کی گئی ہے، علامہ اقبال اور اسد ملتانی کی ملاقاتوں کی روداد بیان کی گئی ہے، جس سے ان کے تعلقات کا معیار واضح ہوتا ہے۔ اسد ملتانی کے مضامین پیش کئےگئے ہیں، جن میں انہوں نے علامہ اقبال کی شخصیت اور شاعری کے بہت سے پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے، شبنم کا قطرہ اسد ملتانی کی نظم ہے، جس کو کالج کے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل ہوئی ، اور علامہ اقبال نے اس کی تصحیح کی، کتاب میں نظم اور علامہ کے ذریعہ کی گئی تصحیح کو بھی پیش کیا گیا ہے، حضرت علامہ سے ہوئی ملاقاتوں کی روداد بیان کی گئی ہے، جس میں علامہ کے افکار و نظریات کے اہم گوشوں پر گفتگو ہے، علامہ اقبال کے فلسفہ کو ایک فارسی نظم کے تناظر میں سمجھایا گیا ہے۔ اسد ملتانی نے علامہ پر مرثیہ بھی لکھا ہے جو اسی کتاب میں شامل ہے، کتاب مختصر اور اہم معلومات پر مشتمل ہے۔
اسد ملتانی 13 دسمبر 1902 کو پیدا ہوئے۔ مشن اسکول ملتان اور گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ 1926 میں گورنمیٹ آف انڈیا سکریٹریٹ میں ملازم ہوگئے۔ تقسیم کے بعد پاکستان چلے گئے اور وزارت خارجہ میں اپنی خدامت انجام دیں۔
نظم اور غزل کے علاوہ کئی اور کلاسیکی اصناف میں شاعری کی۔ 17 نومبر 1959 کو راولپنڈی میں انتقال ہوا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets