aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
داستان امیر حمزہ ایک بہادر شخص حمزہ بن ازرک کی فرضی داستان ہے یہ پرانے اردو داستانوں میں مشہور ترین ہے اس کا تعلق مغل بادشاہ اکبر سے ہے جو داستان سننے کا رسیا تھا۔ داستانِ امیر حمزہ کا شمار اردو ادبِ عالیہ (کلاسیک) میں ہوتا ہے جسے کئی مصنفین نے اپنے اپنے انداز میں بیان کیا۔ یہ داستان فارسی ادب سے اردو ادب میں منتقل ہوئی لیکن اسے اردو میں کہیں زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ یہ داستان آٹھ دفاتر میں ہے، ہر دفتر الگ نام سے موسوم ہے۔ زیر نظر داستان امیر حمزہ کا دفتر چہارم "ایرج نامہ" ہے۔ طلسم ہوشربا کے بعد ایرج نامہ کا داستان امیر حمزہ میں ایک بلند مقام ہے۔ ہوشربا کا ہیرو شہزادہ اسد کا کردار ایرج نامہ سے ہی عروج پر آتا ہے۔ سادہ اسلوب اور دلچسپ انداز بیان نے ایرج نامہ کو اُردو نثر میں ایک بُلند مقام دیا ہے۔ یہ "ایرج نامہ" کا حصہ دوم ہے۔