Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Editor : Ashar Najmi

Shumara Number : Shumara Number-001

Volume Number : 1

Publisher : Syed Amjad Husain

Origin : Mumbai, India

Year of Publication : 2008

Language : Urdu

Pages : 243

Contributor : Seema Chishti

Month : August, June

Isbat
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Magazine

رسالہ "اثبات" میرا روڈ ممبئی سے شائع ہونے والا ایک سہ ماہی ادبی رسالہ ہے، جس کے مدیرِ اعلیٰ اشعرنجمی ہیں۔ اثبات کا پہلا شمارہ جون تا اگست ۲۰۰۸ میں منصہء شہود پر آیا جس کی قیمت ۵۰ روپے فی پرچہ تھی۔ "اثبات" کے مالک، ناشر اور مطبعِ کار سید امجد حسین تھے، بعد ازاں یہ منصب شہاب الہ آبادی نے سنبھالا۔ اورپھر اشعر نجمی تنہا رسالہ نکالنے لگے۔ "ادب کی مثبت اور آفاقی قدروں کاترجمان" اثبات کا نعرہ تھا اور رسالہ بیادِ جمیلہ فاروقی (اہلیہ شمس الرحمٰن فارقی) سے موسوم تھا۔ اثبات نے نہایت قلیل عرصے میں اپنی شناخت بطور ادبی مجلے کے منوالی تھی، جس کی وجہ اس کے مشمولات اور تنازعات تھے۔ شروع میں اس کے صفحات تقریباً ۲۵۰ ہوا کرتے تھے جو خصوصی شماروں میں ضخیم جلدوں پر محیط ہوجایا کرتے تھے۔ رسالے کی عمومی ترتیب یوں تھی۔ ابتدائیہ/اداریہ، مضامین، غزلیں، خصوصی مطالعے کےتحت عالمی تحریریں، نظمیں، افسانے، فکریہ/محاسبہ، نوادرات (کلاسیکی انتخاب)، تاثرات۔ ۲۰۱۳ میں اشعر نجمی کی صحت کے مسائل کے سبب یہ رسالہ بند ہوگیا اور دوبارہ ۲۰۱۸ میں جاری ہوا۔ اپنے میعار اور پیشکش کی وجہ سے کچھ ہی عرصے میں یہ ہند وپاک سے بیک وقت شائع ہونے والا پہلا اردو رسالہ بن گیا۔ اثبات کے خصوصی شمارے درج ذیل ہیں۔ عریاں اور فحش نگاری نمبر، صدی شخصیت منٹو اور میرا جی، صدی شخصیت فیض احمد فیض، سرقہ نمبر، احیائے مذہب، اتحاد، انتشار اورتصادم، عالمی نثری ادب، وغیرہ۔ اثبات کے ساتھ تنازعات شروع سے ہی رہے۔ اپنی بے باکی اور بے لاگ مشمولات کے سبب یہ عوام میں پسند بھی کیا گیا اور معطون بھی ہوا۔ شمس الرحمٰن فاروقی کی حمایت کے سبب یہ کہا جاتا کہ رسالے کا اداریہ وہ لکھتے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ فاروقی صاحب کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ہی اسے بیادِ جمیلہ فاروقی سے موسوم کیا گیا تھا۔ خصوصاً عریاں اور فحش نگاری نمبر کے شائع ہوتے ہی اسے نا بالغان اور گھریلو رسالے کی فہرست سے خارج کردیا گیا۔ سرقہ نمبر پر بھی خوب ہنگامہ ہوا کہ اس میں نہایت بے باکی سے مشاہرینِ ادب کے سرقوں کا محاسبہ کیا گیا تھا۔ اثبات کا مزاج تھا کہ اس میں کلاسیک کو بھی جگہ تھی، اورنئے تجربات کو بھی۔ عالمی تحریروں کے ترجمے نہایت اہتمام سے شائع کیے جاتے اور قدیم اردو ادب کی بازیافت بھی کی جاتی، مختلف گوشوں پر گفتگو کے لیے راہیں بھی ہموار ہوتیں اور جواب باصواب بھی دیا جاتا۔ یہی خوبیاں اثبات کی مقبولیت کا سبب بنیں۔ اثبات میں شائع ہونے والے اہم نام درج ذیل ہیں۔ اشعر نجمی، ش الرحمٰن فاروقی، فضیل جعفری، عمران شاہد بھنڈر، سحرانصاری، عبدالاحد ساز، ظفر گورکھپوری، سلیم کوثر، کمال جائسی، شمیم عباس، رفیق راز، اجمل کمال، ظفر اقبال، شمیم طارق، عادل منصوری، محمد علوی، وارث علوی، احمد ہمیش، آصف فرخی، سید امین اشرف، یونس اگاسکر، جمیل الرحمٰن، علی اکبر ناطق، معید رشیدی، احمد محفوظ، ابولکلام قاسمی، فہمیدہ ریاض، عرفان ستار، تصنیف حیدر، احمد سہیل، مکرم نیاز۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Editor

Read the editor's other magazines here.

Most Popular Magazines

Browse this curated collection of most popular magazines and discover the next best read. You can find out popular magazines online on this page, selected by Rekhta for Urdu magazine readers. This page features most popular Urdu magazines.

See More

Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

Register for free
Speak Now