aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "اشاریہ کلام غالب" رشید حسن خان، فرحت فاطمہ اور محمد یعقوب نے مل کر ترتیب دی ہے، یہ ایسا اشاریہ ہے جس میں غالب کے کلام میں فارسی تراکیب کے تعلق سے معلومات پیش کی گئی ہیں۔ یہ اشاریہ دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصہ میں غالب کے اردو کلام سے فارسی تراکیب پیش کی گئی ہیں اور دوسرے حصہ میں فارسی کلام سے فارسی تراکیب لی گئی ہیں۔ اردو میں دیوان غالب نسخہ عرشی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ اور فارسی میں کلیات نظم فارسی کے اس نسخہ کو بنیاد بنایا گیا ہے جو ۱۹۶۸ میں نول کشور پریس لکھنو سے شائع ہوا۔ تراکیب کو پیش کرنے کا طریقہ یہ اختیار کیا گیا ہے، کہ پہلے اصل ترکیب کو درج کیا گیا ہے، پھر وہ مصرع لکھا گیا ہے جس سے وہ ترکیب ماخوذ ہے۔ اس کے آگے صفحہ نمبر ڈالا گیا ہے۔ اور تمام تراکیب کو ردیف وار پیش کیا گیا ہے۔ البتہ تراکیب کے معانی یا تشریح کو ضروری نہیں سمجھا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free