aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ڈراما نگاری میں ہمیں طرز اور موضوعی اعتبار سے مختلف اصناف ملتی ہیں۔ جن میں ایک ریڈیائی ڈرامے ہیں۔ جو بالخصوص ریڈیو پر نشر کیے جاتے ۔ریڈیائی ڈراموں میں عموما مزاح کا عنصر نمایاں ہوتاہے، تاکہ سامعین ڈرامہ نگار کے پر مزاح اور شگفتہ انداز سے نہ صرف محظوظ ہوں بلکہ ابتدا تا انجام اپنی توجہ مرکوز رکھ سکیں۔ پیش نظر ڈاکٹر سید محمد علی زیدی کے مزاحیہ ریڈیائی ڈراموں پر مبنی مجموعہ " عشق پر زور نہیں" ہے۔جو وقتا فوقتا ریڈیو کے لیے لکھے گئے اور کئی بار نشر بھی ہوئے۔ان ڈراموں کے عنوان سے ہی ان کے مزاحیہ موضوع اور اسلوب کا اندازہ ہوجاتا ہے۔جیسے نور چشم کی ضرورت، کرایہ دار کی ضرورت، طلاق، چور بازاری، نواب کی موت اور عشق پر زور نہیں، مجموعے میں شامل یہ ڈرامے معاشرے کی مختلف تلخ حقیقتوں پر لطیف طنز کے ساتھ موثر اور کامیاب ہیں۔