aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا محمد مظہرالدین صدیقی نے "اسلام اور عورت" جیسے اہم موضوع پر یہ اہم کتاب تصنیف کی ہے اس کتاب میں انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ اسلام انسان کے مذہبی ارتقاء کی فیصلہ کن منزل تھی۔ اس نے تمام مذاہب کے حقائق کو یک جا کر کے اپنی وحدت میں سمو لیا ہے۔ اس لیے ہر مذہب اور ہر مکتبِ خیال میں جتنی صداقت ہے وہ اسلام میں موجود ہے بلکہ اسلام نے اس میں مزید اضافے کیے۔ اس لحاظ سے یہ انسان کا سب سے ترقی یافتہ مذہب ہے۔ یہ کتاب چھ ابواب: اسلام اور مساوات جنسی، ازدواجی زندگی، طلاق، پردہ، تعدد ازدواج، اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی پر مشتمل ہے۔ کتاب کے مطالعہ سے اسلام میں عورت کا مقام متعین ہوتا ہے۔