aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب روس کے عظیم سائنس داں اور تجربہ کار ایوان پاوٴلوف کی زندگی پر مبنی ہے۔ وہ اصلاً علم عضویات کے ماہرین میں شمار کیے جاتے ہیں۔ یہ کتاب یوں بھی اہم ہے کہ مغرب نے انہیں وہ توجہ نہیں جس کے وہ حقدار تھے۔ غالباً اسی لیے مغرب میں لکھی گئی کتابوں میں خود اعتمادی سے خالی ہچکچاہٹ بھرا تجربہ کار کہا گیا ہے۔ یوں یہ کتاب پاوٴلوف کے بارے میں روسی بیانیے کو سامنے لاتی ہے اور دکھاتی ہے کہ پاوٴلوف سے پہلے اور ان کے وقت کا روس کیسا تھا۔ کیسے کیسے ان سے قبل کے سائنسدانوں مثلاً سیچینوف، میچنیکوف، تمریازیف اور میچورین کو زارشاہی سے تنگ آ کر روس چھوڑنا پڑا۔ صعوبتیں پاوٴلوف نے بھی کم نہیں اٹھائیں لیکن اسے سائنسی تجربات کرنے سے کوئی نہ روک سکا۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی روس کے بچے بچے کو پاوٴلوف کا نام بیحد عزیز ہے۔ یہ کتاب ان کی زندگی کے تمام پہلووٴں کا احاطہ کرتی ہے جس میں پاوٴلوف ایک شہری کی حیثیت سے، ایک سائنسداں اور معلم کی حیثیت سے، اس کے سائنسی کارناموں اور دنیا کے بارے میں اس کے نظریے اور جدلی مادیت کے لیے اس کے نظریے کی اہمیت پر روشنی پڑتی ہے۔