aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "جادو کی لکڑی" اشرف صبوحی کی دو کہانیوں 'جادو کی لکڑی' اور 'جادو کا روپیہ' پر مشتمل ہے، جو بچوں کے لئے لکھی گئی ہیں، پہلی کہانی کے مرکزی کردار مولا بخش بڑھی، لکڑی کا جادوئی ٹکڑا، اور چندا ڈوم ہے۔ ڈوم تماشہ کے لئے پتلیاں بنوانا چاہتا ہے، ڈوم اور بڑھی کے درمیان مکالمہ بہت دلچسپ اور مزاحیہ ہے، جادوئی لکڑی کی کارستانی سے دونوں دو مرتبہ لڑتے ہیں، اور لکڑی سے ڈر کر اسے جنگل میں چھوڑ آتے ہیں، پیڑ پودوں کے تحفظ کا پیغام کہانی میں موجود ہے۔ دوسری کہانی یوسف کی ہے، جو برتن بیچتا ہے، اور ایک بوڑھی عورت کو ادھار پتیلی دے دیتا ہے، بہت دنوں بعد بوڑھی عورت روپیہ واپس لوٹاتی ہے، جو انتہائی چمک دار ہوتا ہے، اور بوڑھا جہاں بھی اس روپیہ کو خرچ کرتا ہے، یہ واپس آجاتا ہے، اور اپنے ساتھ مزید بھی لاتا ہے، اس کہانی میں مدد کی اہمیت کو واضح کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets