aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر مقالے میں جدید اُردو نظم کے صوری اور معنوی پہلوؤں کا یورپی اثرات کے تحت ادبی اور تجزیاتی مطالعہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی قومی معاشرتی نفسیاتی اقتصادی مذہبی ادبی زندگی پر یورپیوں کے اثرات کی نقش گیری کا مطالعہ بہت وسیع اور بسیار رسیدہ تحقیقی موضوع ہے۔ زیر نظر مقالے میں صرف ہندوستانی زندگی کے ادبی پہلو اور خاص طور پر نظم پر یورپی اثرات پر چھان بین کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔جدید اردو نظم کے پس منظر میں جو یورپی تحریکات کام کر رہی تھیں ان پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے نیز اس مقالے میں نظم کی روایت اور قدیم اصناف میں جو نظم پارے ہیں ان کو شامل کیا گیا ہے ۔