aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جدید یت کی جمالیات ، لطف الرحمن فاروقی کی ان کتابوں میں سے ہے جس میں انھوں نے ،ترقی پسندیدیت کی اہمیت کا اقرار کرتے ہوئے جدیدیت کی روح کو واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے جدیدیت کے رجحان پر مکالمہ قائم کیا اور دنیائے ادب کو اس کے مضر اثرات سے بھی آگاہ کیا ہے۔لطف الرحمن اپنی اسی کتاب کی بدولت پوری اردو دنیا میں مرکز نگاہ بنے ، اس کتاب میں شامل مضامین دس پندرہ برس کے اندر مختلف رسالوں میں شائع ہو چکے تھے ، اس کتاب میں شامل مضامین کے ذریعہ جدیدیت کے بہت سے اختلافی مسائل و مباحث اور متضاد نظریات و خیالات میں ہم آہنگی کو بیان کیا گیا ہے۔