aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "جگن ناتھ آزاد بطور نثر نگار" عاصمہ عزیز کی تصنیف ہے، اس کتاب میں جگن ناتھ آزاد کی نثری خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ عنوان عاصمہ عزیر نے ایم اے کے لئے موضوع منتخب کیا تھا، اور بعد میں اسے کتابی شکل میں پیش کیا۔ مقالہ چھ ابواب پر مشتمل ہے، جن میں جگن ناتھ آزاد کی زندگی اور شخصیت سے واقف کرایا گیا ہے، ان کی ادبی خدمات سے متعارف کرایا گیا ہے، ان کے تنقیدی مقالات پر گفتگو کی گئی ہے، اور ان کے تنقیدی اسلوب کا معیار اور خوبیاں واضح کی گئی ہیں، جگن ناتھ آزاد نے علامہ اقبال پر غیر معمولی کام کیا ہے، اقبال کی شعری فکر اور شخصیت پر مقالات لکھے، تحقیقی و تنقیدی کتابیں لکھیں مثلاً اقبال اور اس کا عہد، اقبال اور مغربی مفکرین وغیرہ جن پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے، جگن ناتھ آزاد اقبال سے قلبی تعلق رکھتے تھے، اس تعلق خاطر کا تذکرہ کیا گیا ہے، جگن ناتھ آزاد کی خاکہ نگاری کی خوبیاں و خصائص ذکر کئے گئے ہیں، کتاب اہم ہے، اور جگن ناتھ آزاد سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے۔