aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بچوں کی کہانی لکھنا بچے کا کھیل نہیں ۔ جو مصنف بچوں کے دماغ میں گھس کر ان کی جیسی بات کرے اور اس بات کا لحاظ بھی رکھے کہ دماغ تعمیری سمت میں رواں ہو ، سب کے بس کی بات نہیں ۔ مگر ہمارے ادیبوں میں کچھ نے اس مشکل کام کو بھی بخوبی انجام دیا ہے۔ زیر نظر کتاب میں بچوں کی کہانیاں ہیں ۔البتہ ان کہانیوں میں کسی کسی مقام پر الفاظ کا انتخاب ذرا سخت کیا گیا ہے، مقصد ہے بچوں میں نئی سوچ اور نئی تلاش کی امنگ پیدا کرنا ۔ کتاب کی بیشتر کہانیاں قدیم مصنفوں کی ہیں۔ ان کہانیوں نے اپنے دور کے بچوں میں بڑی مقبولیت حاصل کی تھی، اسی تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے حالیہ دور کے بچوں کو کتاب کے ذریعہ کہانی سنائی جا رہی ہے۔ کہانی کا ماخذ کیا ہے اور اس کا اصل مصنف کون ہے، اسے کہانی کے ساتھ لکھ دیا گیا ہے۔ ان سبق آموز کہانیوں کو پڑھ کر بچے یقیناً اس سے خوب خوب استفادہ کریں گے۔ ٹائیٹل پر ایک ڈاکٹر، سپاہی اور رائٹر کی تصویر بچوں کے اذھان کو اپنی طرف مائل کرتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets