aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
والتئیر اٹھارویں صدی کا مشہور فرانسیسی ادیب ہے۔ اس نے کئی معروف افسانے لکھے ہیں۔ اس نے افسانوں میں اپنے عہد کی سچائیاں طنزیہ و مزاحیہ پیرائیہ میں بیان کی ہیں۔ ان کے افسانے اپنی ظرافت، لطافت اور زیرکی کے سبب معاصرین میں منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ان افسانوں میں "کاندید" والٹئیر کا سب سے بہترین افسانہ ہے۔ جس میں افسانہ نگار نے اپنے عہد پر مکمل طنز کیا ہے۔ نوع انسانی کے بارے میں جن مایوس کن خیالات کا اظہار ملتا ہے، اس سے ہر شخص متفق ہوگا۔ افسانہ نگار نے اپنے دور کے پادریوں، عالموں، فاضلوں، وزیروں، بادشاہوں، تک پر بھی نکتہ چینی کی ہے۔ اس بہترین افسانے کو سید سجاد ظہیر نے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔