aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ فارسی اردو لغت مولوی کریم الدین دہلوی کا مرتب کردہ ہے جسے انہوں نے مدراس پریذیڈنسی کے کپتان فولر کے کہنے پر تیار کیا۔ فولر ڈائرکٹر آف پبلک انسٹرکشن کے عہدے پر فائز تھا اور مولوی صاحب پنجاب میں سر رشتہ داری کے عہدے پر تعینات تھے۔ فولر نے انہیں حکم دیا کہ ایک ایسا فارسی لغت تیار کریں جسے پنجاب کے طلبا کے ساتھ دیہات میں پڑھانے والے معلمین بھی اس استفادہ کر سکیں۔ ساتھ ہی یہ شرط بھی رکھی گئی اردو میں معنی دیے جائیں وہ بالکل سادہ، آسان اور عام فہم ہوں۔ مولوی صاحب نے حکم کی تعمیل کی۔ اسی کے نتیجے کی صورت یہ فارسی اردو لغت کریم اللغات معرض وجود میں آیا۔ سچ کہا جائے تو مولوی صاحب نے اس لغت کا ادا کر دیا ہے۔ اس فارسی الفاظ کے اردو معانی بڑی آسان زبان میں پیش کیے گئے ہیں اور آج بھی افادیت بنی ہوئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free