aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زراعت یعنی agriculture یوں تو ایک پیشہ ہے لیکن ساتھ ہی یہ ایک ایسا علم اور فن بھی ہے جو متعدد لوگوں کو اپنی جانب کھینچتا رہا ہے۔ یہ کتاب اسی علم اور فن سے متعلق ہے لیکن اس کتاب میں زراعت میں کام آنے والی کیمیا یعنی کیمسٹری پر بھی سیر گفتگو کی گئی ہے۔ اس کتاب کے مصنف خود بھی پٹنہ کے رئیس اور زمیندار تھے۔ اس کتاب میں زراعت میں استعمال ہونے والی زمین پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ جس میں نقشہ طبقات ارض، طبقات ارضی کے عہد اور زمانے، صوبہ بہار اور اس کے مضافات کی زمین، پتھر کے اجزائے ارضی، بنگال کی بعض زمینوں پر بحث، الوئل زمینوں میں نباتات کی غذائی قوت، زمین کی شناخت کا ایک نادر نسخہ، آراضی کی تعریف، زنگ سے زمین کی شناخت، حشرات الارض اور نباتات کی اصلی غذا وغیرہ جیسے انتہائی اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اس میں عمدہ تخم یعنی بیج اور ان کے اعتبار سے کام میں آنے والی کھاد پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔