aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب جس کا عنوان 'خندہ دل' ہے، اردو معروف افسانہ نگار، مزاح نگار، ناول نگار تھے، اگرچہ پیشے سے وہ حکیم تھے تاہم ان کی ادبی خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ یہ کتاب بھی اسی زاویے سے اہم ہے کہ اس میں ان کے بیس مزاحیہ افسانے پیش کیے گئے ہیں، جنہیں پڑھتے ہوئے قاری ٹھٹھا مار کر ہنستا نہیں ہے بلکہ ہلکے پھلکے انداز میں زیر لب مسکراتا ہے۔ چونکہ کوثر چاندپوری کا تعلق بیسویں صدی سے اس لیے انہوں لسانی سطح پر زبان کا وہ روپ اختیار کیا ہے جو سلیس بھی اور رواں بھی۔ زبان و بیان، اظہار کے پیرایوں اور اسلوب میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی قاری کو ان افسانوں کو مطالعہ ایک بار بہرحال کرنا چاہیے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets