aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نواب عزیز جنگ بہادر ولا کی یہ کتاب اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ اس میں احکام متعلقہ سر رشتہ حساب و کتاب کی فہرست درج ہے۔چونکہ یہ کتاب کا دوسرا حصہ ہے لہذا مصنف نے اس بات کی کوشش کی ہے کہ 1315 و 1316 کے احکام کو پہلی جلد کے لحاظ سے ترتیب دیا جائے ۔یہ کتاب 218 صفحات اور چار حصوں پر مشتمل ہے۔کتاب کا پہلا حصہ ’قواعد فینانس‘، دوسرا حصہ ’قواعد حساب‘،تیسرا حصہ ’قواعد خزانہ‘ اور چوتھا حصہ ’غیر سرکاری ‘ہے۔ان ابواب کے ذیل میں مصنف نےقواعد ملازمت، ماموری کے قواعد، منصرم کاری کے قواعد، نگراں کاری کے قواعد، خزائن کا سکہ،برطرفی کے قواعد،اور لوکل فنڈ کے قواعد وغیرہ قائم کر ان پر اظہار خیال کیا ہے ۔