aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"خلق عظیم" مولوی ظہور الحسن کی تصنیف ہے ،اس کتاب میں انھوں نے آپﷺ کی سیرت طیبہ کے موثر واقعات کو منظوم انداز میں پیش کیا ہے۔ مولوی ظہور الحسن نے سیرت طیبہ کو منظوم کرنے میں سیرت کے صحیح واقعات کو پیش کیا ہے۔گویا کہ انھوں نے نبی کریم ﷺ کی انفاس مبارکہ کو صحیح احادیث کی روشنی میں منظوم کیا ہے۔ زیر نظر مجموعہ میں موجود اخلاقی روایت پر مشتمل یہ نظمیں اس سے پہلے مختلف رسائل و اخبارات میں وقتا فوقتا شائع ہوئیں تھیں اس کے بعد ان نظموں کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انھوں نے ان نظموں کو کتابی شکل میں پیش کیا اور اس کتاب کا نام خلق عظیم رکھا۔