aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر مطالعہ "مولینا عبید اللہ سندھی" کے خطبات اور مقالات کا مجموعہ ہے۔ جس کو پروفیسر محمد سرور جامعہ اسلامیہ دہلی نے مرتب کیا ہے۔ یہ خطبات و مقالات اہم مسائل پر لکھے اور دئے گئے ہیں۔ ابتد امیں مولانا عبید اللہ سندھی کے افکار و نظریات سے متعلق ایک طویل مضمون شامل کتاب ہے، جس کا مطالعہ قارئین کو مولانا کے افکار و نظریات کے ساتھ، اساتذہ اور معاصرین سے نظریاتی اختلاف اور اتفاق سے بھی متعارف کرادیتا ہے۔ اس کے علاوہ مولانا کی مختصر خود نوشت سوانح بھی کتاب میں شامل کی گئی ہے۔ جس سے مولانا کا خاندان، ولادت، تعلیم و تربیت، اساتذہ کرام اور بزرگان دین کی صحبت، ہجرت، مرجعت وطن وغیرہ کے متعلق اہم معلومات ہوجاتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free