aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اقبال انیسویں اور بیسویں صدی کے ادبا میں سر فہرست شمار کیے جاتے ہیں۔ غالب کے بعد وہ واحد ایسے شاعر ہیں جن پر آج بھی تحقیقی کام ہو رہا ہے اور ہر سال اور کچھ عرصے بعد کچھ ایسا شائع ہو جاتا ہے جو ان کی قدر و قیمت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ زیر نظر کتاب بھی اسی نوع کی ہے جس میں افکار اقبال کو ایک نئے تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس کتاب کی ترقیم کے وقت تشکیل جدید جیسی اہم کتاب مصنف کے پیش نظر ہمہ وقت رہی تاہم پھر بھی اس کتاب نے خطبات اقبال پر علم الحواس اور علم حیاتیات، وقوف مذہبی کے انکشافات اور اس کا فلسفہ، خودی، جبر و قدر، حیات بعد الموت، اسلامی ثقافت کی روح، اسلام میں اجتہاد جیسے اہم موضوعات کو اپنی فکر کا موضوع بنایا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets