aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ خطبہ صوبہ پنجاب جمعیۃ علمائے اسلام کانفرنس لاہورمیں دیا گیا تھا۔ یہ کانفرنس ۱۹۴۶ میں منعقد ہوئی تھی ۔ دراصل یہ خطبۂ صدرات ہے جسے مولانا شبیر احمد صاحب عثمانی نے دیا تھا۔ مولانا عثمانی شیخ الہند مولانا محمود حسن ؒ کے جانشیں اورمشہور مفسر قرآن تھے ۔انہوں نے اپنے اس خطبے میں علماء و مشائخ کے فرائض منصبی ، دور جاہلیت کی تاریکیاں، سرور عالمؐ کے احسانات جیسے موضوعات پر کلام کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس ، مسلم لیگ کا تاریخی فیصلہ ، حقیقت پاکستان، نظام پاکستان ، پاکستان کے حدود، مسلم اکثریت کے صوبوں کی قوت، جیسے ایشوز پر روشنی ڈالتے ہوئے " ہمارا جواب" کے عنوان سے پاکستانی صوبوں کے اعدادو شمار، ہندوستان کے مسلمانوں کی حیثیت اور ہندوستانی مسلمانوں کی قربانی جیسے اہم موضوعات پر کلام کیا ہے۔ اس خطبے میں انگریز کی غلامی ، پاکستان کا قانون، جمعیت علمائے ہند کا فارمولا اور مسلم لیگ کی درخشاں کامیابی پر بھی تفصیلی تذکرہ ہوا ہے۔ یہ کتاب تقسیم کے ماحول کو سامنے لے آتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free