aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر نسیم نکہت کا شمار دور حاضر کی معروف اور صف اول کی شاعرات میں ہوتاہے۔ ان کے کئی مجموعہ کلام شائع ہوکر منظر عام پر آچکے ہیں ۔دنیا کے مختلف مشاعروں میں وہ مدعو کی جاتی رہی ہیں۔ زیر نظر کتاب "خواب دیکھنے والو"ڈاکٹر نسیم نکہت کا شعری مجموعہ ہے،شروع میں ایک حمد اور نعت ہے اس کے بعد ان کی خوبصورت غزلیں اور نظمیں شامل ہیں۔