aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خواجہ احمد عباس اردو کے معروف افسانہ نگار، ناول نویس، ڈرامہ نگار ، صحافی ، کالم نگار، فلم ساز اور خاکہ نگار بھی تھے۔ انھوں نے سفر نامے بھی لکھے ہیں۔ خواجہ احمد عباس نے ہر صنف میں اپنے تخلیقی جوہر دکھائے ہیں۔ ان کے افسانوں کا محور معاشی، معاشرتی اور سماجی نظام، عدم مساوات اور سامراج دشمنی وغیرہ ہے۔ فکر و خیا ل اور موضوعات کے تنو ع کے باعث خواجہ احمد عباس کی تخلیقات اہم ہیں۔ عباس کی ادبی خدمات ہمہ جہت ہیں۔ زیر مطالعہ "خواجہ احمد عباس" کی شخصیت و فن کا مکمل احاطہ کرتی اہم کتاب ہے۔ کتاب میں خواجہ احمد عباس کی حیات و شخصیت کا تفٰصیلی تجزیہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ خواجہ احمد عباس بحیثیت افسانہ نگار، خواجہ احمد عباس بحیثیت ناول نگار، صحافی، کالم نویس، ڈرامہ نگار وغیرہ عنوانات کے تحت، خواجہ احمد عباس کی مجموعی خدمات کا تنقیدی اور تحقیقی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free