aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مفتی کفایت اللہ صاحب دہلوی، علم و تحقیق اور سیاسی فہم و بصیرت کے اعتبار سے بیسویں صدی کی ایک اہم شخصیت ہیں۔ آپ اپنے وقت کے مُفسّر ، مُحدّث ، فقیہ ، ادیب ، شاعر ، سیاست داں اور ہندوستان کے بڑے مفتی تھے ، جمعیتہ علماء ہند کی تاسیس میں پیش پیش رہے اور مسند صدارت پر بھی فائز ہوئے۔ علم و فضل ، تقویٰ و طہارت اور اخلاق و کمالات کے لحاظ سے طبقہ علماء میں بے نظیر تھے۔ آپ کی شخصیت نہ صرف معاصرین بلکہ اساتذہ و اکابرین میں قابل اعتماد تھی اور سب ہی آپ کے علم و فضل ، اعتدال مزاج اور رعایت حدود کے قائل تھے ۔ آپ ایک عظیم مفتی اور فقیہ بھی تھے۔ آپ کے فتاوی کی ایک اہم خصوصیت یہ تھی کہ بہت مختصر فتاویٰ لکھتے تھے اور ان کی زبان بہت صاف اور واضح ہوتی تھی ۔ آپ کے فتاویٰ کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ان فتاوی کو "کفایت المفتی" کے نام سے ان کے فرزند حضرت مولانا حفیظ الرحمن واصف دہلوی نے جمع کردیا ہے۔ جن کی طوالت نو جلدوں تک پھیل گئی۔ زیر نظر آٹھویں جلد ہے۔