aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کلی منجارو کی برفیں نامی یہ کتاب در اصل عالمی ادب سے انتخاب ہے۔ ان کا اردو ترجمہ محمد خالد اختر نے کیا ہے جب کہ ان کی ترتیب کے فرائض شیما مجید نے انجام دیے ہیں۔ عالمی ادب کا یہ انتخاب اردو قارئین کے لیے ایک انتہائی اہم اضافہ ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں جن عالمی تخلیق کاروں کی نگارشات شامل ہیں ان میں ولیم ٹریور، برتولت بریخت، گائی ڈی موپاساں، ڈی۔ ایچ۔ لارینس، لوئیس کیرول، زلاتا فلپووچ جیسے اہم ہیں۔ ان میں شامل کہانیوں میں بریخت کی دو بیٹے اور انسانی مجسمہ، لارینس کی عورت جو سوار ہو کر چل دی اور موپاساں کی ایک خط- ایک خیالی دوست کے نام تو پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free