aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کملیشور کا ناول"کتنے پاکستان" برصغیر میں نہایت مقبول رہا، انھوں نے یہ ناول ہندی زبان میں لکھا تھا بعد میں خورشید عالم نے اس ناول کا اردو ترجمہ کیا ،کملیشور نے اس ناول میں تقسیم ہند کےتاریخی واقعہ پر بڑی حساس اور کسی بھید بھاؤ کے بغیر کھلی کھلی باتیں لکھی ہیں ،اس ناول میں اندر کی گھٹن اور باہر کی زہریلی ہوا سے جوجھتے ہوئےفنکار کی داخلی اور ذہنی کشمکش دیکھنے کو ملتی ہے ، اس ناول میں تہذیبی، قومی ، اور عمرانی شناخت کا بحران پیش کیا گیا ہے ، تہذیبی ، تاریخی اور ثقافتی تناظر میں یہ ناول کافی اہمیت کا حامل ہے ،اس ناول کی کہانی ست یگ سے شروع ہو کر آج تک کے عہد کو محیط ہے،جس سے پانچ ہزار سالہ تاریخ زندہ ہو کر ہمارے سامنے آجاتی ہے،اس کتاب کے لیے کملیشور کو ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ سےنوازہ گیا تھااور حکومت ہند کی جانب سے سال دوہزار چھ میں اعلیٰ شہری اعزاز"پدم بھوشن" سے نوازہ گیا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free