aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ابوالمعانی میرزا عبدالقادر بیدل کا شمار ہندوستان کے مشہور ترین فارسی شعراء میں کیا جاتا ہے ،بیدل کا کلام بہت ہی اعلیٰ معیار کا تھا۔ مرزا بیدل کے لاجواب کلام اور فن شاعری سے غالب جیسے فکر رسا رکھنے والے لوگ بھی متاثر هوئے بغیر نہ ره سکے۔ غالب بیدل کی فارسی گوئ کے دل سے قائل تھے۔ چنانچہ غالب نے انہی کے اسلوب کو اردو میں اختیار کیا۔ جس کا اظہار غالب کے اس شعر سے بخوبی هوتا ہے: طرز بیدل میں ریختہ لکھنا، اسد الله خاں قیامت ہے۔ زیر نظر مرزا بیدل کے کلیات کی جلد سوم ہے۔