aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جمال احسانی اسی (80)کی دہائی کے ایک ایسے شاعر ہیں جنہوں نے اپنے تجربات کو اپنی شاعری کا جامہ پہنایا ۔ ان کی زندگی میں جو پریشانیاں لاحق ہوئیں وہ مصرعوں کے شکل میں رقم ہوئیں ۔انہوں نے اپنے شعری سفر کا آغاز ’’ ستارہ سفر ‘‘ سے کیا تھا اور پہلے ہی مجموعے سے قارئین کو متوجہ کر لیا تھا۔ مجموعہ ’’رات کے جاگے ہوئے‘‘ ان کی اگلی منزل تھی جہاں سے شاعرو ادیب نے انہیں خوش آمدید کہا اور شاعری میں ایک نئی آواز کی نوید سنائی۔ اس مجموعے سے ان کے توقعات پر اتر نے کے لیے’’ تارے کو مہتاب جیسا ‘‘ مجموعہ منظر عام پر لائے اور ان کی نئی آواز کراچی و اطراف میں سنائی دینے لگی ۔ جیسا کہ ان کی زندگی تنگدستی میں گزری ہے تو انہوں نے اپنی شاعری میں اسکو اس طرح بیان کیاہے کہ ان کی زندگی کی کہانی اس میں ضم ہوکر رہ گئی ۔تاہم اپنی شاعری سے جو دھنک رنگ بکھیر ی اس کی پہلی کرن ہی ان کے شعری سفر کی پہچان بن گئی ۔ یہ ان کے تمام شعری مجموعوں کی کلیات ہے جس کے مطالعہ میں ایک الگ دنیانظرآتی ہے ۔
Jamal Ehsani was born in Sargodha, Pakistan on April 21, 1951. He did his primary education from the same city and then shifted to Karachi at very young age. He carried on with his studies in Karachi and did a variety of jobs. His two poetry books went to print during his lifetime and one, when he was no more, with help from Dr. Fatima Hasan. His complete work of poetry that has been published is entitled Kulliyat-e-Jamal (2008), which is highly appreciated by a large number of Urdu shayars. He passed away on February 10, 1998 in Karachi.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets