aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
راجا مہدی ایک ایسی عبقری شخصیت کے مالک تھے جنہیں لوگ دہائیوں بعد بھی عزت و احترام سے یاد کرتے ہیں۔ ان کی متعدد تالیفات منظر عام پر آچکی ہیں ۔ان میں " گناہ " نام کا افسانوی مجموعہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے بچوں کی نظموں سے لے کر پاکستانی فلموں کے لئے بہت سے گیت لکھے ہیں۔ زیر نظر کلیات ان کے شاعرانہ کلام پر مشتمل ہے۔ یہ جلد اول ہے اور نظموں پر مشتمل ہے ۔ان کی شاعری کی خاص بات یہ ہے کہ آسان سے آسان لفظوں میں دل کو چھو لینے والے اشعار کہہ دیتے ہیں ۔اگر تفریح کے موڈ میں ہوتے ہیں تو ان کی شاعری قاری کو مسکرانے پر مجبور کر دیتی ہے۔ آخر کتاب میں کچھ یادگار لمحے دیئے گئے ہیں جیسے ان کے دیئے ہوئے آٹو گراف کی مختصر توضیح ۔ ٹائیٹل پر راجا مہدی علی خاں کی تصویر ان کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔