aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاعرفتح پوری کا تعلق فتح پور جیسے ذرخیز خطے سے ہے۔شاعری ان کی سرشت میں داخل تھی۔پیش نظر ان کا کلیات ہے۔ جس میں "تیر نیم کش، متاع ہنر، صہبائے حقیقت،رباب سحر اور شعلہ جمال " کل پانچ مجموعے شامل ہیں۔شاعر فتح پوری نے ہرصنف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔زیر مطالعہ کلیات میں نظمیں، غزلیں اورنعتیں شامل ہیں۔شاعر کا رنگ غزلوں میں خوب جھلکتا ہے۔ شاعر نے اپنے کلام میں نت نئی علامتوں ،استعاروں اور تشبیہات کے ساتھ قارئین پر اپنے فن کا خوب رنگ جمایا ہے۔ یہ کلیات ایک ایسا آئینہ ہے جس میں شاعر کی پاکیزگی ،تلخ تجربات ،داخلی احساسات وجذبات کے عکس نمایاں ہیں۔600 صفحات پر مشتمل یہ کلیات ایسی دستاویز ہے جس میں شاعر کا مکمل کلام ، عہد بہ عہد ارتقائی مراحل کے ساتھ موجود ہے ،ہر مجموعہ کلام پر معتبر ادبی ہستیوں کی آراء بھی شامل کلیات ہے۔