aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب لیل و نہار منشی احمد علی خان شوق کی مسدس ہے، مسدس کی ابتدا میں تکلیف و مسائل اور غربت و افلاس کا ذکر کیا گیا ہے، اس کے بعد یہ حقیقت بھی واضح کی گئی ہے کہ میں ہی نہیں پوری قوم پریشانیوں میں مبتلا ہے، اور تکالیف و پریشانیوں سے مقابلہ آراء ہے، اس کے بعد قوم مسلم کی ترقی و برتری کے دور کا نقشہ کھینچا گیا ہے، اور واضح کیا گیا ہے کہ نور اسلام سے پوری دنیا روشن تھی، فاتحین اسلام کا تذکرہ کیا گیا ہے، قرطبہ کے واقعہ کا تذکرہ ہے، بصرہ و بغداد کی علمی ترقی کا بیان ہے، عرب کی شان کا ذکر کیا گیا ہے، قوم کی تنزلی پر غم کا اظہار کیا گیا ہے، ترقی کی جانب بڑھنے کا حوصلہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اور آخر میں، اللہ سے دعا کی گئی کہ قوم میں ایسے افراد پیدا ہوں جو قوم کی ترقی کی راہ ہموار کریں، حاشیہ میں مشکل الفاظ، اصطلاحات اور واقعات کی تشریح کی گئی ہے، مسدس کے اشعار رواں اور زبان آسان ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free