aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حیات اللہ انصاری کی شخصیت جامع صفات کی حامل ہے ۔ وہ ایک ممتاز ناول نویس بھی ہیں اور ایک جید صحافی بھی ۔ ناقد ہونے کے ساتھ ساتھ ماہرِ تعلیم بھی ہیں۔ حیات اللہ صاحب نے اپنے ناول "مدار" میں علامتوں کے پردے میں درحقیقت اپنی محبوب زبان اردو کی بے بسی اور بے وطنی کو پیش کیا ہے۔ اس میں ایک فوجی افسر اور ایک لڑکی ’روز‘ کے ارد گرد کہانی بنی گئی ہے۔اس ناول کا موضوع کچھ یہ ہے کہ مرد اور عورت کے درمیان جذباتی رشتے کیسے ہی مستحکم کیوں نہ ہوں لطف ہم زبانی حاصل نہ ہو تو زبان کی یگانگت کو ختم کردیتی ہے۔ ناول نگار نے اس موضوع کو بڑے چھوٹے چھوٹے اور خوبصورت اشاروں اور علامتوں سے ظاہر کیا ہے۔
حیات اللہ انصاری مشہور صحافی، افسانہ نگار اورناول نگارتھے۔ فاضل ادب کی ڈگری لکھنؤ یونیورسٹی سے اور بی اے علی گڑھ یونیورسٹی سے کیا۔
صحافتی خدمات: مدیر ہفت روزہ ہندوستان، بانی مدیر قومی آواز لکھنؤ، مدیر ہفت روزہ سب ساتھ، مدیر ہفت روزہ سچ رنگ تھے۔
اردو خدمات: برسہا برس اترپردیش کی انجمن ترقی اردو کے صدر رہے۔ ان کی قیادت میں یو پی سے اکیس لاکھ دستخطوں سے اردو کو آئینی حقوق دلانے کے لئے اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کو ایک یاد داشت پیش کی۔ ان کی بیوی سلطانہ حیات بھی ان کے کاموں میں ان کی شریک کار رہتی تھیں۔
تعلیم بالغان کے لئے ’’دس دن میں اردو‘‘ کے نام سے ایک قاعدہ تیار کیا جس کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ 1945 میں ان کی کہانی کی بنیاد پر چیتن آنند نے ’’نیچا نگر‘‘ نام کی فلم بنائی جسے کینز کے عالمی فلم میلہ میں انعام ملا۔ بین الاقوامی انعام پانے والی یہ پہلی ہندوستانی فلم تھی۔ ان کی پانچ جلدوں پر مشتمل ناول ’’لہو کے پھول‘‘ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی تاریخ پر مبنی ہے۔
تصنیفات: پہلا افسانوی مجموعہ: ’’بھرے بازار میں‘‘ (1923)۔ دوسرا افسانوی مجموعہ: ’’شکستہ کنگورے‘‘ ((1946اورپانچ جلدوں پر مشتمل ناول: ’’لہو کے پھول‘‘ (1969)۔ ناولٹ: ’’مدار‘‘ (1979) ناول: ’’گھروندا‘‘1980) )۔ تنقید: ’’ن م۔ راشد‘‘( (1945)، ’’جدیدیت کی سیر‘‘) (1984، تیسرا افسانوی مجموعہ: ’’ٹھکانہ‘‘(دہلی 1992)۔ تعلیم بالغان: ’’دس دن میں اردو‘‘(30ایڈیشن)، ’’دس دن میں ہندی‘‘(2ایڈیشن)، ناولٹ: ’’آخری سانس تک‘‘۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets