aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مہاراجہ کشن پرشاد متخلص شاد دولت آصفیہ کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز رہے اور اپنی دانشمندی و صلاحتیوں سے ریاست حیدرآباد کے نام کو روشن کیا۔ ریاست آصفیہ کے وزیر اعظم مقرر ہوئے اور بے شمار خطابات سے نوازے گئے۔ شاد ایک بہترین منتظم ہی نہیں شاعر اور نثر نگار بھی ہیں۔ انھیں کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ شاد کا شمار علامہ اقبال کے قریبی دوستوں میں ہوتا تھا۔ نثر میں ان کی ستر کے قریب تصانیف ہیں۔ شاعری میں تقریبا ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔ ان کا کلام ان کے روحانی اور قلبی احساسات کا عکاس ہے۔ پیش نظر مہاراجہ کشن پرشاد کے حالات زندگی کا احاطہ کرتی اہم کتاب ہے۔ جس میں شاد کے اوصاف شخصی، ان کے سیر و سیاحت، علمی مشاغل، نظم و نسق، ادبی، معاشی، سیاسی، معاشرتی خدمات کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ مشاہیر ادب کے خطوط بھی شامل کتاب ہیں۔