aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مجروح سلطان پوری:مقام اور کلام "مجروح سلطان پوری کے حوالے سے لکھے گئے منتخب تنقیدی مضامین ،نظموں اور غزلوں پر مشتمل کتا ب ہے۔ اس کتاب کو ڈاکٹر محمد فیروز نے مرتب کیا ہے ، مرتب نے مجروح کے حوالے سے لکھے گئے گئے مضامین کو چھان پھٹک کر انتخاب کیا ہے۔ ان مضامین کو پڑھ کر مجروح کا خاکہ قاری کے ذہن میں آجاتا ہے۔ اس کتاب کے بارے میں مرتب نے خود لکھا ہے کہ اس کتاب کو طلبہ کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا ہے، اس کے علاوہ کتاب کے آخر میں مجروح کی بعض وہ نظمیں اور غزلیں شامل کی گئی ہیں جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔کتاب کے شروع میں دو پیش لفظ ہیں ایک تو ڈاکٹر ممدظ فیروز کا لکھا یوا اور دوسرا وہ پیش لفظ ہے جو ان کے شعری مجموعہ "غزل " کے پہلے ایڈیشن میں تعارف کے طور پر شائع ہوا تھا ۔