aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "مکاتیب مشاہیر دار لمصنفین" دار لمصنفین کے مشاہرین کے ان مکاتیب اور خطوط کا مجموعہ ہے جو انھوں نے حضرت مولانا محمد عمران خاں صاحب ندوی ازہری کے نام لکھے تھے۔ مولانا محمد عمران خاں ندوی کا تعلق ندوہ سے لیکر دار المصنفین اور سید سلیمان ندوی سے کافی گہرا رہا تھا، اس کتاب میں شامل مکتوبات میں سے علامہ سید سلیمان ندوی ،مولانا مسعود علی ندوی، شاہ معین الدین ندوی، سید صباح الدین عبد الرحمن اور مولانا قدوائی ندوی کے مکتوبات شامل ہیں۔۔ سید سلیمان ندوی کے وہ خطوط جو انھوں نے مولانا عمران ندوی کے نام لکھے تھے، ان کی تعداد تقریاب 101 ہے ، کتاب کی شروعات انھیں خطوط سے ہوتی ہے اور سب سے پہلا خط جو کہ 15 اگست 1935 کو سید سلیمان ندوی نے مولانا عمران صاحب کو لکھا تھا ، کتاب میں اسی کو پہلے خط کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ ان مکتوبات کو پڑھ کر جہاں مشاہیر ندوہ کی مکتوب نگاری کا لطف حاصل ہوتا ہے وہیں مولانا عمران خاں ندوی کی ذاتی زندگی کے نمایاں پہلو کھل کر آتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free