aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"مقالات الشعراء" قیام الدین حیرت اکبر آبادی کا فارسی تذکرہ ہے۔ اس تذکرہ میں اورنگ زیب (1118) کے اواخر عہد سے عزیز الدین عالمگیر ثانی (1173ھ) کے عہد تک کے ان فارسی شعرا کا حال بیان کیا گیا ہے جو ہندوستان میں سرگرم سخن تھے۔ ان میں وہ شعرا بھی ہیں جو ہندوستان ہی میں پیدا ہوئے اور ان شعرا کا حال بھی بیان کیا گیا ہے جو ایران سے ہجرت کر کے آ گئے تھے اور ہندوستان میں سرگرم شعر و سخن تھے۔ مصنف نے اپنی کتاب کو بہترین انشا پردازی سے سجایا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے گویا وہ طرز انشا پردازی میں ابو الفضل کا پیرو ہو۔ اس تذکرہ کو نثار احمد فاروقی نے مرتب کیا ہے۔ مرتب نے اپنے مقدمہ میں تذکرہ کے سبب تالیف، تذکرہ کے ماخذ، زمانہ تالیف اور خطی نسخوں کی معلومات فراہم کی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free