aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "حقیقت شاعری" نصیرالدین نصیر عظیم آبادی کی مثنوی ہے، اسکو سید عاشور کاظمی نے مرتب کیا ہے۔ اس مثنوی میں حقیقیت شاعری کو مثنوی کے قلب میں ڈھال گیا ہے، اور مختلف ملکوں میں اس کے اثرات اور تاریخ، مختلف زبانوں اور قوموں کی شاعری کی خصوصیات پیش کرتے ہوئے تفصیل کے اردو شاعری پر تبصرہ کیا ہے۔ نصیر الدین کی یہ مثنوی قابل مطالعہ ہے، جو اختصار اور ہلکی پھلکی زبان میں اہم معلومات اپنے دامن میں رکھتی ہے، نصیر الدین نصیر اردو اور فارسی میں شعر کہتے تھے، کتاب کے شروع میں رشید منظر کا منظور ہے، جو نصیر الدین کی شخصیت سے واقف کراتا ہے، مرتب کا مضمون ہے، جس میں سبب ترتیب مذکور ہے، اور نصیر الدین کے کلام اور مثنوی کی اہمیت کو بیان کیا گیا، کتاب میں سید سلیمان ندوی کا دیباچہ ہے، جو صاحب مثنوی کی حیات و خدمات فنی کمالات مثنوی کی خوبیوں سے واقف کراتے ہیں، سید علیم اللہ حالی کا مضمون بھی شامل ہے، جس میں صاحب مثنوی کے فن اور مثنوی کی خوبیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free