aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر تخلیق روسی ادب کے مایہ ناز ادیب گورکی کے ڈارموں کا مجموعہ ہے جس میں ان کے چار مشہور ڈارمے شامل ہیں۔ یہ بالترتیب ’ڈھیتی دیواریں‘، ’پاتال‘، بنگلے والے اور بڈھا کے نام سے ہیں۔ اول میں گھریلو زندگی کا نفسیاتی حال ایک کنبے کے حوالے سے دکھایا گیا ہے جب کہ پاتال ان کا سب سے شہرہ آفاق ڈراما ہے جس میں نچلے طبقے کی عکاسی کی گئی تھی۔ اس میں گورکی نے جس طرح سے یاسیت پسندی اور اس کے مبہم اخلاقی پیغام کی ترسیل کی ہے نیز جیسے انہوں نے اس طبقے کو دکھایا ہے اس کے لیے ان پر زبردست تنقید بھی کی گئی ۔ لیکن گورکی کا یہ ماننا تھا رسمی پلاٹ کو آگے بڑھانے سے کہیں بہتر ہے کہ یادگار کرداروں کو واضح کر کے دکھایا جائے، بعد میں یہی ڈراما سب سے بے مثال ڈراموں میں شمار کیا گیا۔’بنگلے والے‘ ایک ایسا ڈراما ہے جو ہیرووٴں اور دانشوروں کی عظمت و رفعت کی بات کرتا ہے جن کے اندر انقلابی جذبات ہوتے ہیں اور یہ روزمرہ کی زندگیوں میں تباہی مچا سکتے ہیں۔ ’بڈھا‘ ایک فلسفیانہ ڈراما ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free