aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "مضامین سلیم" مولانا وحید الدین سلیم پانی پتی کے مضامین کا مجموعہ ہے۔ جو تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ ان مضامین کو اسماعیل پانی پتی نے مرتب کیا ہے۔ چونکہ مولانا وحید الدین سلیم نے ہر قسم کے مضامین میں اپنی جولانی طبع کے جوہر دکھلائے ہیں اس لئے ان جلدوں میں تمام طرح کے موضوعات پر مضامین شامل ہیں۔ جیسے تاریخی، مذہبی، اخلاقی، سیاسی، اصلاحی، لسانی، ادبی اور تنقیدی وغیرہ۔۔ وحید الدین سلیم پانی پتی ایک بلند پایہ عالم، محقق، نثرنگار، شاعر، ماہر لسانیات اور واضع اصطلاحات رہے ہیں۔ ان کے مضامین میں استدلالی رنگ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اردو تنقید میں ان کا شمار نفسیاتی تنقید نگاروں میں ہوتا ہے، باضابطہ تو کوئی کتاب نہیں لیکن اسی مجموعہ میں کچھ مضامین اس طرح کے مل جائیں گے جو ان کو نفسیاتی نقاد ثابت کریں گے۔ مولوی عبد الحق اور مرزا فرحت اللہ بیگ نے ان کے خاکے تحریر کئے ہیں جو بہت مقبول ہوئے۔