aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میر حسن کا شمار اردو ادب کے صاحب کمال اور مشہور شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کی پیدائش 1727 میں دہلی کے محلہ سید واڑہ میں ہوئی۔ ابتدا میں وہ اپنے والد سے اصلاح لیا کرتے تھے لیکن آگے چل کر انہوں نے مشہور شاعر میر درد اور شہنشاہ قصائد سودا سے بھی شعری اصطلاحات لیں۔ زیر نظر کتاب میر حسن کے سوانحات زندگی اور ان تصانیف کا مفصل جائزہ ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسے سید احمد اللہ قادری صاحب نے تالیف کیا۔ اور یہ تمام حالات اردو کے مشہور زمانہ رسالے 'زمانہ' تین نمبروں میں بالترتیب شائع ہوا۔ یہ کتاب میر حسن اور ان کے شعری محاسن کو سمجھنے میں کافی معاون اور مددگار ہے۔