Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : پروفیسر محمد منور

ناشر : یونیورسٹی بک ایجنسی، لاہور

سن اشاعت : 1972

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری تنقید, اقبالیات تنقید

صفحات : 176

معاون : غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی

میزان اقبال
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

كلام اقبال اسلامی افكار ،عشق نبوی ﷺ،فلسفہ خودی ،مرد مومن ،جیسے تصورات پر مبنی ہے ۔انھوں نے اپنے كلام سے ایسا صور پھونكا كہ برصغیر كے باشندوں كی روح خوابیدہ كو بیدار كردیا جس كے باعث ادبی اور علمی تحریكیں ہی متاثر نہیں ہوئیں بلكہ معاشی اور سیاسی افكار میں بھی تغیر آگیا ۔براعظم كی مسلم ملت بالخصوص متاثر ہوئی۔یوں گویا اس كے عروق مردہ میں خون زندگی ازسرنو دوڑنے لگاہو ۔كلام اقبال اور ان كی فكر محض براعظم كی وسیع و عریض تك محدود نہ رہی بلكہ وہ سیاسی ،جغرافیائی اور نسلی حدود كو عبور كر كے سارے عالم میں روشن ہوگئی ہے۔یہی وجہ ہے كہ شاعرمشرق علامہ اقبال كے فن اور شخصیت كے مختلف پہلووں پر دنیا كے ہر خطہ كے ادیب نے بہت كچھ لكھا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔زیر نظر كتاب "میزان اقبال"اسی سلسلہ كی ایك كڑی ہے۔جو سات مضامین پرمشتمل ہے۔ہر مضمون اقبالیات پر نئی روشنی ڈالتا ہے۔یہ نہیں كہ ان موضوعات پر پہلے كسی نے نہیں لكھا ،بلكہ اس كا مطلب یہ ہے كہ جو دوسروں نے لكھا اس كے باوصف ان موضوعات میں ایك نیا زاویہ نظر پایا جاتا ہے۔دوسروں نے اگر كچھ اشارے كئے ہیں تو مصنف نے تفصیل سے ان اشاروں میں استیعاب پیدا كردیا ہے۔اس لحاظ سے یہ مضامین نئے ہیں۔كلام اقبال میں عربی اثرات ،میزان كا پہلا مضمون ہے۔جس میں كلام اقبال پر عربی شاعری كے اثرات پر تفصیلی گفتگو دلائل كے ساتھ كی گئی ہے۔دیگر مضامین توازن ۔علامہ اقبال كی شاعری كا یك اہم پہلو ،اقبال كی غزل گوئی اور نظم نگاری،اقبال جوش كی نظر میں وغیرہ ہیں۔كتاب ہذا كے سارے مضامین كلام اقبال كے ادبی پہلو سے تعلق ركھتے ہیں۔جن میں افكار اقبال كے نظریات كو سمجھنے كی بہترین كوشش كی گئی ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے