aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عربی ڈکشنری قرآن و حدیث کے سمجھنے میں معاون ہوتی ہے۔ مگر اب تک عربی ڈکشنری کی ترتیب جس نہج پر ہوتی تھی یعنی مادہ اشتقاق معلوم کرنے کے بعد الفاظ کے معانی معلوم کئے جاسکتے تھے ، یہ صورت عربی کے ماخذ و اشتقاق سے واقفیت رکھنے والوں کے لئے تو آسان تھی مگر مبتدیوں اور جدید تعلیم یافتہ حضرات کے لئے مفید ثابت نہیں ہوپا رہی تھی۔ اس دشواری کو ختم کرنے کے لئے اس ڈکشنری کو انگریزی ڈکشنری کے طرز پر مرتب کیا گیا ہے تاکہ جدید زمانہ کے تقاضے پورے ہوسکیں ۔ یہ ڈکشنری جدید و قدیم الفاظ کا بہتیرن مجموعہ ہے ۔ آخر میں تقریباً چار سو مشہور اور کثیر الاستعمال محاورات اور ضرب الامثال باعتبار حروف تہجی بیان کیے گئے ہے اور ڈکشنری کا باضابطہ آغاز کرنے سے پہلے ' قواعد پر ایک نظر" کے عنوان کے تحت بنیادی قاعدے و ضابطے کی طرف رہنمائی کی گئی ہے جس کا فائدہ قارئین کو ملے گا۔ مزید معلومات کے لئے آخر میں عربی فن تعمیر اور اس کے اسماء ، اسلحوں کے نام ، انسانی اعضاء، بری و بحری حیوانات، کیڑے مکوڑے، پودے اور آلات کے عربی نام بتائے گئے ہیں۔