aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "ملاک ومحور عالم محمد" خورشید ناظر کا غیر منقوط نعتیہ مجموعہ ہے۔ یہ تاریخ اردو ادب کا دوسرا ضخیم ترین شعری مجموعہ ہے۔ اس سے پہلے ضخیم ترین غیرمنقوط شعری مجموعہ بھی خورشید ناظر ہی کا ہے جو "وللہ الحمد" کے نام سے شائع ہوا۔ خورشید ناظر کی کتابوں پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان کی ہر کتاب منفرد ہے اور بہر لحاظ جداگانہ انداز کی حامل ہے۔ یہ کتاب بھی ایسی ان گنت خصوصیات کا مجموعہ ہے جو خورشید ناظر کی مسلسل محنت اور علم و ادب میں سنجیدگی کی مظہر ہیں۔ اس کتاب کو اردو مجلس بہاولپور نے شائع کیا ہے۔