aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
افضال احمد سید کا شمار نثری نظم نگارو میں ہوتاہے۔ انھوں نے اپنے سامنے موجود تمام مظاہر کو اپنی شعری دنیا کا جزو بنا لیا ہے۔ ان کی نظمیں اپنی تہہ داری، اسلوب، زبان و بیان اور معانی آفرینی کے سبب علیحدہ پہچان رکھتی ہیں ،وہ پرانی تہذیبوں کے کرداروں کو زمانہ حال میں لا کر ان سے مکالمے کرتے ہیں،70 کی دہائی سے تعلق رکھنے والے نظم نگاروں میں رزمیہ شاعری اور عظیم شعری تجربے کےحامل شعراء میں افضال احمد سید نمایاں نظر آتے ہیں،انہوں نے بیانیہ اور مکالماتی انداز اختیار کیا،نظم میں بین االقوامی خاص طور پر تیسری دنیا کے پسے ہوئے مفلوک الحال عوام کے مسائل پر عمدہ خیال پیش کیا ہے ۔زیر نظر کتاب چار مجموعوں "چھینی ہوئی تاریخ"،"دو زبانوں میں سزائے موت"،"روکوکو اور دوسری دنیائیں" اور خیمہ سیاہ" پر مشتمل ہے ، جس میں خیمہ سیاہ ان کی غزلوں کا مجموعہ ہے ، باقی تینوں نظموں کے مجموعے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets