aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"محبت اور نفرت" اختر حسین رائے پوری کا افسانوی مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں نو افسانے محبت کے عنوان کے تحت پیش کیے گئے ہیں جبکہ سات افسانے نفرت کے عنوان کے تحت ہیں۔ گویا کہ مجموعہ طور پر 16 افسانے اس مجموعہ میں شامل ہیں۔ محبت کے عنوان کے تحت "زبان بے زبان، منزل نا تمام، یوں ہوتا تو کیا ہوتا، سمندر، میرے خوابوں کا مندر ، وہ دونوں ، کاغذ کی ناؤ،عورت، اور ، بچپن " جیسے افسانے شامل ہیں جبکہ نفرت کے عنوان کے تحت "زلزلہ، میرا گھر، اندھا بھکاری، مجھے جانے دو، موت ، مر گھٹ ، اور ، میری ڈائری کے چند ورق جیسے افسانے شامل ہیں ۔ نفرت کے تحت جو افسانے اس کتاب میں شامل ہیں ان میں سے کئی افسانے ہندی میں لکھے گئے تھے اور ان افسانوں کے ذریعہ ہندی افسانہ نویسی میں ایک نئے اسلوب اور نئے دور کا آغاز ہوا تھا۔ اس مجموعہ کے حوالے سے کتاب کے بیک پیج پر کچھ اس طرح سے تعارف کرایا گیا ہے۔ "انسانی زندگی کی ساری وسعتیں اس مجموعے میں سمٹ آئی ہیں گویا افسانوں کا یہ مجموعہ ایک ایسا آئینہ خانہ ہے جس میں زندگی کا ہر پہلو صاف صاف نظر آتا ہے۔"
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free