aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مباد یا ت تحقیق اردومیں فن تحقیق کے موضوع پر ایک عمدہ کتاب ہے۔ اس کتاب کو مصنف نے چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلے باب میں تحقیق اور اس کی خصوصیات اور قسموں سے متعلق اجمالی گفتگو کی گئی ہے ۔ ’’لائبریری کا استعمال ‘‘ ایک ایسا باب ہے جو ارد و تحقیق میں عبدالرزاق قریشی کو دوسرے مصنفین سے یکتا اور یگانہ بنا دیتا ہے ۔لائبریری استعمال کر نے کے طریقے کیا ہیں، اس میں ڈیوی ڈیسیمل سسٹم کیا ہو تاہے ۔ اور اس کو ہم خو د بھی اپنی ذاتی لائبریری کے لیے کس طر ح استعمال کر سکتے ہیں ۔رسالوں سے استفادہ کے طر یقے کیا ہیں اور لائبریریوں کے مطبوعہ کیٹلاگو ں سے کس طر ح استفادہ کیا جائے ، لائبریریوں کا کیٹلاگ ایک محقق کے لیے کتنا ضروری ہے اور اس قسم کی بہت ساری اہم چیزیں اس باب میں شامل ہے ۔اس باب میں کس کس لائبریری کے کیٹلاگ شائع ہوچکے ہیں ان سب کی فہرست بھی دی گئی ہے ۔یہ موضوعات اردو کی دوسری کتابوں میں تقریبا نہیں ملتے ہیں اس اعتبار سے یہ کتاب اہم ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ابواب میں مقالہ کی تیاری ، مقالہ کی تسوید ، حاشیہ ،کتابیات ، اشاریہ ، نسخوں کی تلاش اور حصول ، نسخوں کے مراتب اور مقدمہ و تعارف کے متعلق پوری گفتگوکی گئی ہے ۔اخیر میں ضمیمہ کے تحت ڈاکٹر صلاح الدین المنجد کا ’متنی تنقید‘ پر فاضلانہ اور عالمانہ مقالہ کا تر جمہ بھی شامل کتاب ہے ۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free