Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : آسی الدنی

ناشر : صدیق بک ڈپو، لکھنؤ

سن اشاعت : 1931

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : شرح

صفحات : 324

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

مکمل شرح کلام غالب
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

غالب عالمی شہرت یافتہ شاعر ہیں۔غالب کے کلام میں فارسی تراکیب، مشکل تشبیہات ،ادق الفاظ اور متنوع موضوعات ایسے ہیں جو عام قارئین کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔عمومانئے پڑھنے والوں کے لیے غالب ایک مشکل پسند شاعر ہیں۔خصوصا ان کے دیوان کا ابتدائی حصہ خاصا مشکل ہے۔اس لیے کلام غالب کی شرح ضروری ہے۔زیر نظر"مکمل شرح کلام غالب" غالب کے کلام کو سمجھنے میں معاون ہے۔مرزا اسد اللہ خان غالب کا کلام افکار کی ہمہ گیری اور معنویت کی بے شمار جہتوں سے مالامال ہے۔غالب کا کمال یہی ہے کہ انھوں نے شاعری کی توسط سے لفظو ں کی بندشوں پر اکتفا نہیں کیا ،بلکہ معنویت کے اسرار و رمو زکو اشعار کی روح میں شامل کردیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کے ایک ایک مصرعے اور ایک ایک شعر میں کئی معنوں کی دنیاآباد ہیں۔مختلف ادوار میں مختلف فکر وفن سے وابستہ حضرات نے غالب کی شاعری کے ہمہ جہت پہلوؤں کو واضح کرنے کے لیے شرح دیوان غالب کی تحریر پر خصوصی توجہ دی اور یہ سلسلہ عصر حاضر تک جاری و ساری ہے۔پیش نظر اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اس شرح میں خاص کر مولانا آسی نے غالب کے غیر مطبوعہ کلام پر دھیان دیا ہے۔ حالانکہ اب وہ تمام کلام کسی نہ کسی شکل میں مطبوعہ ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

آسی الدنی
نام عبدالباری،آسی تخلص۔پہلا تخلص عاصی۔ ۱۸۹۳ء میں الدن، تحصیل ہاپوڑ، ضلع میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ فارسی اور عربی کی تعلیم حاصل کی۔ مولانا محمد حسن محدث دیوبندی سے بھی بعض کتب حدیث وفقہ کا استفادہ کیا۔ ۱۹۰۸ء میں دہلی میں حکیم نواب جان سے کتب طب پڑھیں اور ان کے مطب میں نسخہ نویسی بھی کرتے رہے۔ ۱۹۱۲ء میں دفتر اخبار’’ہمدرد‘‘ دہلی میں کام کرتے رہے۔۱۹۱۰ء میں ناطق گلاوٹھی کے شاگرد ہوئے۔ ناطق نے سب سے پہلے ان کے تخلص میں اصلاح فرمائی یعنی ’عاصی‘ کے بجائے ’آسی‘ تجویز کیا۔ دسمبر ۱۹۱۳ء میں لکھنؤ چلے آئے اور مستقل سکونت یہیں اختیار کی۔ انھوں نے دو غزلوں پر براہ راست داغ سے بھی اصلاح لی تھی۔ آسی نے تمام صنف سخن میں طبع آزمائی کی۔ ان کی تصانیف کی تعداد تیس سے زیادہ ہے۔ شرح دیوان غالب، ترجمہ وشرح دیوان حافظ، شرح تحفۃ الحراقین ، لخت اردو، تذکرہ خندۂ گل( ظریف شاعروں کا تذکرہ) ان کی مشہور کتابیں ہیں۔ شعراء کی کافی تعداد نے آپ سے کسب فن کیا۔ ان میں شوکت تھانوی، شہید بدایونی، مجروح سلطان پوری قابل ذکر ہیں۔ ۱۰؍جنوری ۱۹۴۶ء کو آسی الدنی لکھنؤ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے