aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "مسلمانوں کا شاندار مستقبل" اے احمد خاں کی تحریر کردہ کتاب ہے۔ اس کتاب میں بنیادی طور پر ان باتوں کا تذکرہ ہے جن کے اختیار کرنے سے مسلم قوم خود کفیل بن سکے ،چنانچہ ،مصنف نے پہلے مسلمانوں کے شاندار ماضی اور صنعت و حرفت میں مسلمانوں کے کارناموں کا تذکرہے ،اس کے بعد قومی سرمائے کا منصوبہ ،مسلمانوں کو خود کے کارخانے لگانے کی ترغیب، و طریقے، مسلم بینک آف انڈیا کا منصوبہ ،مسلم انشورنس، میوچول پرویڈنٹ فنڈ لمیٹیڈ کا قیام اور اس کے ذریعہ ایک دوسرے کی مدد کے طریقے وغیرہ کا ذکر ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مصنف نے ان نکات کی جانب بھی اشارہ کیا جن اسباب و عوامل کی وجہ مسلم قوم اقتصادی ،سیاسی اور قومی ترقی سے دور ہے۔ اس کے علاوہ کتاب کے شروع میں وہ خطوط بھی شامل ہیں جو مصنف نے محمد علی جناح کو لکھے تھے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free