aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"مطالعہ ادب" الیا شوقی، ماجد قاضی،ڈاکٹر قاسم امام اور ڈاکٹر کلیم ضیاءکی ترتیب کردہ کتاب ہے ۔ اس کتاب کو بمبئی یونیورسٹی میں بی۔ اے کے سال اول میں اردو کے لازمی پرچے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، چونکہ بے اے کے اس پرچے میں زیادہ تر پرانی ہی کتابیں شامل تھیں ، اس لیے نئی کتاب نصاب کے اعتبار سے ترتیب دی گئی ، جس میں ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے، ادب کی جملہ اصناف میں سے چند نمائندہ اصناف کو نئی مثالوں کے ساتھ پیش کیا گیا ۔کتاب کو بنیادی طور پر تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا حصہ نثر پر مشتمل ہے، جس میں مشاہیر ادب کے تخلیقی و تنقیدی مضامین شامل ہیں۔ دوسرا حصہ غزل ہے جس میں میر، غالب، ناسخ، ناصر اور فراق وغیرہ کی غزلیں شامل ہیں۔ جبکہ تیسرے حصے میں نظم کو جگہ دی گئی ہے۔ جس میں ممتاز نظم گو شعرا کی نظموں کو شامل کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free