aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"نبض افسانہ"نصرت چودھری کی تنقیدی کتاب ہے ۔ اس کتاب میں انھوں نے پہلے مشہور افسانوں پیش کئے ہیں۔ اس کے بعد اسی افسانہ تجزیہ کرتے ہوئے افسانہ کی نبض پکڑ کر ، اس کی صحیح صورت حال کا جائزہ پیش کیا ہے، اس کتاب میں انھوں نے کلاسکی افسانوں سے لیکر جدید افسانہ نگاروں اور ان کی تخلیقات کا جائزہ لیتے ہوئے کلاسکی اور جدید افسانوں میں پائے جانے والے واضح فرق و امتیاز کو بھی بیان کیا ہے۔ جس کے ذریعہ سے قاری کے سامنے کلاسکی افسانہ کی نوعیت اور مضامین اسی طرح جدید افسانوں میں پائی جانے والی تبدیلی کا اندازہ لگانا آسان ہوجاتا ہے اور قاری اس نتیجہ تک بآسانی پہنچ جاتا ہے کہ جدید افسانہ نگار کو کن بنیادوں پر جدید افسانہ نگار کہا جا سکتا ہے اور کلاسکی کو کلاسکی افسانہ نگار کن بنیادوں پر کہیں گے۔